عمر عبداللہ نے دی لارنس اسکول سناور وارکے یوم تاسیس میں شمولیت اختیار کی

0
0

 

انتخابی تھکاوٹ کے بعد بیچ کے ساتھیوں کے ساتھ پرانے دنوں کی خوشی منائی

لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات کے بعد اپنے مصروف شیڈول سے آرام کرنے کے لیے وقت نکالا اور لارنس اسکول سناور کے 177 ویں یوم تاسیس میں شرکت کی۔ عبداللہ 1981-89 بیچ کے پرانے سنواریاں ہیں۔ اسکول کے ہیڈ بوائے ہونے کے علاوہ وہ وندھیا ہاو ¿س کے کپتان بھی تھے۔ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے عبداللہ سکول کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی پر حیران ہئے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس گراو ¿نڈ میں فٹ بال کی مشق کرتے تھے جہاں میں اپنے بیچ کے ساتھیوں کے ساتھ مارچ پاسٹ کرتا تھا۔ پریکٹس کے دوران ہمارے گھٹنوں میں چوٹ آجاتی تھی۔ آج وہی گراو ¿نڈ ایسٹرو ٹرف اور سرگرمیوں کے مرکزی

مقام میں بدل گیا ہے۔

https://jknc.co.in/
جموںو کشمیرمیں حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ امیدوار صرف جیتنے کے لیے الیکشن لڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہر پارٹی نے جیت کا دعویٰ کیا لیکن 8 اکتوبر کو آنے والا حتمی نتیجہ سب کے لیے ایک نئی تصویر پیش کرے گا۔
واضح رہے فاو ¿نڈرز ڈے کے تیسرے اور آخری دن کی اہم توجہ اسکول کا بینڈ اور پریڈ تھی جس کے بعد او ایس سلیبریٹی مارچ پاسٹ ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت 1966 بیچ کے او ایس ، کرن نادر میوزیم آف آرٹس کی چیئرپرسن اور شیو نادر فاو ¿نڈیشن کے ٹرسٹی – کرن ٹنڈن نادر نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہمت سنگھ ڈھلون کی موجودگی میں کی۔وہیں مارچ پاسٹ میں عمر عبداللہ کے علاوہ اولمپیئن شیوا کیشوان، بالی ووڈ ڈائریکٹر اپوروا لکھیا، اداکار اقبال خان، ڈائریکٹر اقبال رضوی، کارپوریٹ کاروباری وویک مہرا، وپن سوندھی، مقامی ایم ایل اے ونود سلطان پوری اور دیگر نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے دوران کرن ٹنڈن نادر نے 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ لڑکیوں کے ہاسٹلری کا بھی افتتاح کیا۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا