عمان نے نیپال کو سپر اوور میں 11 رنز سے ہرایا

0
0

کیرتی پور،// عمان نے اتوار کو مینز ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے کے سپر اوور میں نیپال کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
نیپال نے آج صبح ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان روہت پوڈیل کے 37 گیندوں میں ناقابل شکست 52 رنز اور گلشن جھا کے 25 گیندوں میں 54 رنز کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز بنائے۔ اس کے بعد نیپال کے باؤلرز نے آخری اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 184 رنز پر روک کر مقابلے کو برابرکردیا۔ سپر اوور میں عمان نے 21 رنز بنائے۔ جب کہ نیپال کی ٹیم ایک وکٹ پر صرف 10 رنز بنا سکی اور 11 رنز سے میچ ہار گئی۔
پہلے بیٹنگ کرنے اتری نیپال کی شروعات خراب رہی اور تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر آصف شیخ چھ رن کی شکل میں اسے پہلا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد ساتویں اوور کی چوتھی گیند پرسندیپ جورا 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں اوور میں کشل بھرتیل 31 رن کوعاقب نے مہران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ عاقب نے کشل مالا تین رنز کو بولد کیا۔ روہت پوڈیل نے گلشن جھا کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان 78 رنوں کی شراکت ہوئی۔ 17 ویں اوور کی چھٹی گیند پر احمد نے گلشن جھا 54 کو شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اس کے بعد بلال نے اپنی گیند پر ببیک یادو ایک رن کو کیچ آؤٹ کردیا۔ کرن کے سی نے چھ گیندوں میں تیز 20 رنز بنائے۔
عمان کی جانب سے بلال خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عاقب الیاس کو دو وکٹ ملے۔ ذیشان مقصود نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم نے اوپنر کشیپ پرجاپتی کے 52 گیندوں میں 63 رنز، عاقب الیاس 19 گیندوں پر 33 رنز، کپتان ذیشان مقصود 18 گیندوں پر 26 رنز، محمد ندیم کے ناقابل شکست 24 رنوں کا تعاون دیا۔ لیکن 16 اوورز کے بعد بلے باز تو چل میں آیا کی طرز پرپویلین لوٹتے گئے اور یکطرفہ میچ نے دلچسپ موڑ لے لیا۔ نیپال کے گیند بازوں نے ٹیم کو میچ میں واپسی کراتے ہوئے فیاض بٹ کو رن آؤٹ کرکے عمان کو 184 رنوں کی برابری پر روک دیا۔
نیپال کی جانب سے سندیپ لامیچھانے اور کرن کے سی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سومپال کامی، گلشن جھا، ابیناش بوہرا اور بیبیک یادیو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا