علمدار بستی چرارشریف میں قائم عارضی بستی میں آگ کی واردات،غریب ڈرائیورکا ٹھکانہ مکمل تباہ

0
0

غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ چرارشریف کی نئی بستیوں میں واقعہ علمدار بستی فیز فسٹ میں موجود عارضی طور قائیم بستیوں کے درمیان موجود محراج الدین ولد مرحوم عبدل رحمان صوفی کی سکونت گاہ میں دوران پکوان اچانک گیس سلنڈر پھٹ جانے سے شیڈ میں خطرناک آگ لگی۔ اگرچہ اس پاس کے علاقے میں موجود ہمسایوں نے آگ بجھانے کی انفرادی کوشش کے ساتھ ھی نزدیکی فائیر سروس کو اطلاع دی تاھم حادثہ میں مذکورہ شیڈ کے اندر موجود تمام اثاثہ جائیداد اور دوسری چیزیں دیکھتے ہی خاکستر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مالک مکان ایک روزانہ بنیاد پر کام کرنے والا پیشہ سے ڈرائیورہے جو مشکل سے اپنے اہل وعیال کے ساتھ اس شیڈ میں برسوں سے زندگی گذاررہا تھا۔مقامی شاہدین نے ادارے کو بتایا کہ چرارشریف اور علمدار بستی فائیر ڈیپوسے وابستہ دو الگ الگ فائیر انجن اگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہے۔تاہم پولیس نے ابتدائی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا