سمبل بالا گنڈ میں راشن گھاٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو راشن کے حصول میں مشکلات

0
0

مختار احمد
گاندربل؍؍ضلع گاندربل کے تحصیل گنڈ کے سمبل بالا کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اْن کے علاقے میں راشن گھاٹ کی عدم دستیابی کی وجہ اْن کو راشن کے حصول میں مشکلات پیش آتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے علاقے کی آبادی تقریباً اڈھائی سو کمبوں پر مشتمل ہے اور یہ علاقہ ایک پہاڑی علاقہ ہے تاہم یہاں کی آبادی کو دو کلومیٹر نیچے دوسرے علاقے میں جانا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مزرور پیشے سے وابستہ ہیں اور راشن حاصل کرنے کے دوران اْنہیں دو سے تین دن کا وقت درکار ہوتا ہے جس سے وہ مزدروی کرنے سے بھی رہ جاتے ہیں اْنہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اْنہوں نے کئی بار محکمہ کے افسران سے گزارش کی تاہم ج تک کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا لوگوں نے محکمہ امورصارفین کے اعلیٰ افسران سے گزارش کی ہے کہ نیشنل ہائی وے پر ایک راشن گھاٹ قائم کیا جائے تاکہ ایک بڑی آبادی کو راشن کے حصول میں آسانی ہوجائے۔معاملے کے حوالے سے جب اسسٹنٹ ڈاریکٹر فوڈ گاندربل ڈاکٹر نصیر احمد بابا سے رابطہ کیا گیا تو اْنہوں نے کہا کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دیکر علاقے سے جانکاری حاصل کریں گے اور اْس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو علاقے میں راشن گھاٹ قائم کرنے کے لئے اقدام کئے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا