عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورسز کے گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ

0
0

بغداد، 19 جولائی (یو این آئی) عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز کے گولہ بارود کے ڈپو میں جمعرات کو سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔
نیم فوجی دستوں کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے بغداد کے جنوب میں یوسفیہ کے علاقے میں 42ویں الحشد الشعبي بریگیڈ کے لاجسٹک سپورٹ ڈپو میں ہوا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچاؤ اور میڈیکل ٹیمیں اور فائر انجن جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ پہلے دھماکے کے بعد لگی آگ نے سلسلہ وار دھماکوں کو جنم دیا اور یہ کئی گھنٹوں تک جاری رہے۔ سول ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک دھماکوں کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا