این ای ای ٹی یوجی 2024 کا سوالیہ پرچہ پبلک ہونے کی بات قبول کی گئی: سپریم کورٹ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ اس نے انڈر گریجویٹ میڈیکل اور دیگر کورسز میں داخلے سے متعلق قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی یوجی) 2024 کے سوالیہ پیپر کو امتحان شروع ہونے سے پہلے عام ہونے کی بات قبول کی گئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ دوبارہ امتحان اس ٹھوس بنیادوں پر کرایا جائے کہ پورا امتحان متاثر ہوا ہے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا، جو سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کی نمائندگی کر رہے تھے، نے پٹنہ اور ہزاری باغ میں سوالیہ پرچوں کے عام ہونے کے واقعہ کو قبول کیا اور کہا کہ اس معاملے میں مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر اس معاملے میں کسی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی تردید کی۔بنچ نے مرکزی حکومت، امتحانات کا انعقاد کرنے والی باڈی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اور کئی عرضیوں کے وکیلوں کے دلائل کو تفصیل سے سنا۔ اس کے بعد بنچ نے تمام مراکز کے الگ الگ امتحانی نتائج کا اعلان ہفتہ کو 12 بجے تک کرنے کا حکم دیا۔
بنچ نے کہاکہ "یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ سوالیہ پرچے پٹنہ اور ہزاری باغ میں عام کیے گئے تھے… سوالیہ پرچے گردش کیے گئے تھے۔ ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا یہ صرف ان مراکز تک محدود تھا یا بڑے پیمانے پر۔”سپریم کورٹ نے کہاکہ "طلبہ مشکل میں ہیں کیونکہ انہیں نتائج کا علم نہیں ہے۔ ہمیں مرکز کے حساب سے نمبروں کا نمونہ دیکھنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ امتحان میں شامل ہونے والے طلبائ کی شناخت ظاہر کیے بغیر تمام نتائج کا اعلان کیا جائے۔ ”
تحقیقات کے بارے میں بنچ نے کہاکہ "فی الحال تحقیقات چل رہی ہے، اگر سی بی آئی نے (عدالت کو) جو کچھ کہا وہ عام ہو جاتا ہے، تو تحقیقات پر اثر پڑے گا.”بنچ نے کہا کہ وہ پیر کو سی بی آئی اور پٹنہ پولس کی تحقیقات کے معاملے کو دیکھے گی۔بنچ نے درخواست گزاروں میں سے ایک کے وکیل سے یہ بھی کہاکہ "آپ کو یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ سوالیہ پرچہ عام ہونے کا واقعہ اتنا منظم تھا کہ اس نے پورے امتحانی نظام کو متاثر کیا تاکہ پورے امتحان کی منسوخی کی ضمانت دی جا سکے۔”
بنچ نے وکیل سے پوچھاکہ "اگر ہم آپ کی تفصیلی گذارشات کو قبول کرتے ہیں، تو ہم آپ سے مدد چاہتے ہیں کہ کن نکات کی تفتیش ہونی چاہیے۔”اس پر متعلقہ وکیل نے کہاکہ "این ٹی اے نے مکمل نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے، جب کہ یوپی ایس سی تمام امیدواروں کے نتائج کا اعلان کرتی ہے، کم از کم این ٹی اے کو ایک لاکھ لوگوں کے نتائج کا اعلان کرنا چاہیے جنہیں داخلہ ملے گا”۔
امتحانی نتائج کے اعلان کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے زور دیا کہ دوبارہ امتحان اس ٹھوس بنیاد پر کرایا جائے کہ پورا امتحان متاثر ہوا ہے۔وکیل نے یہ بھی دلیل دی کہ آئی آئی ٹی مدراس کا 23 لاکھ سے زیادہ طلباء کی جانچ پر مبنی تجزیہ قابل اعتبار نہیں ہے۔ میڈیکل کالج میں داخلہ لینے والے ایک لاکھ آٹھ ہزار امیدواروں کی بنیاد پر ایسا کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی مدراس کی رپورٹ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کے (آئی آئی ٹی مدراس) ڈائریکٹر این ٹی اے کی گورننگ باڈی کے رکن ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا