حکومت ایسی واردات کی روک تھام کیلئے سخت قانون عمل میں لائے:مفتی عبدالرحیم مصباحی
عمران خان
تھنہ منڈیمنگل کی دوپہر کو قصبہ تھنہ منڈی کی عوام نے پر امن طور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں مین بازار سے نکل کر غزالی چوک تک مارچ کیا ۔اس موقع پر مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی عبدالرحیم خان ضیائی قاسمی نے کہا کہ یہ بات ذہن نشین رہے کہ چند فرقہ پرست عناصر اپنے حقیر سیاسی مفادات کیلئے ان معاملات کو فرقہ واریت کا رنگ دیکر نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری با غیور عوام جانتی ہے کہ ہندو سماج کے پچانوے فیصد عوام امن پسند اور منصفانہ عادلانا مزاج رکھتے ہیںاور صدیوں سے ریاست بھر میں مختلف مذاہب و اقوام کے لوگ محبت و بھائی چارگی سے رہ رہے ہیں ۔لہذا یسی گندی سوچ کے لوگوں کی یہ چال کبھی کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ۔مفتی موصوف نے درد بھرے انداز میں کہا کہ اس رواداری کی مثالیں یہ ہیں کہ اس معاملہ میں قانونی مدد کرنے والے تمام آفیسران خاص طور پر اے ڈی جی آلوک پوری ،ڈی جی پی ایس پی وید ،ایس پی جموں رمیش جھلا ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں آصفہ کیس کی وکیل دپیکا سنگھ کو جنہوں نے باوجود کے بڑی جرات مندی اور بے باکی کا مظاہرہ کیا ہے۔