عام لوگوں پر اتنے بڑے ٹیکس لگانا بلا جواز ہے:سلمان نظامی

0
0

ڈی پی اے پی نے ناشری پر ٹول پلازہ کی شرح کو دوگنا کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈی پی اے پی نے ناشری ٹول پلازہ پر تمام گاڑیوں کے ٹول میں اضافہ کرنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کی اور اس اقدام کو عوام دشمن قرار دیا۔ ایک مشترکہ بیان میں پارٹی کے سینئر لیڈر جی ایم سروڑی، آر ایس چب، جگل کشور شرما، ارویندر سنگھ مکی، سلمان نظامی نے کہا کہ فیس کو دوگنا کرنے کے بعد سے یہ اقدام ہم سب کے لیے صدمے کی طرح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک پر سفر کرتے ہوئے زیادہ تر لوگوں کے لیے اتنی بڑی رقم برداشت کرنا ناممکن ہے۔ اس سلسلے پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مرکز سے شفا بخش رابطے اور مدد کی ضرورت ہے کیونکہ یونین ٹیریٹری میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کاروبار کے پاس بھی ترقی کے بہت کم مواقع ہیں اور ایسے حالات میں عام لوگوں پر اتنے بڑے ٹیکس لگانا بلا جواز ہے۔اس ضمن میں ڈی پی اے پی رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دوسری ریاستوں کے لوگوں کے برابر سلوک کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھی حکومت سے مراعات اور حمایت کے مستحق ہیں جیسا کہ بی جے پی دوسری ریاستوں میں کرتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا