فاسٹ ٹریک انکوائری کا مطالبہ کیا،اہل خانہ کی جانب سے شناخت کیے گئے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍عام آدمی پارٹی کے لیڈر سفیر چودھری نے آج جموں میں نیم برہنہ حالت میں منفرد انداز میں پریس کانفرنس کی ۔انہوں نے پونچھ میں 3 شہریوں کے ہلاکت کی تیز رفتار انکوائری کا مطالبہ کیا انہوں نے بتایا کہ پونچھ میں کچھ روز قبل حراست میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین نے شہریوں کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایسے پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے اس موقع پر کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما، سول سوسائٹی کے ارکان بھی موجود تھے جن میں امریک سنگھ، آصف گل، چوہدری اویس، الطاف حسین شاہ، ڈکشٹ گپتا اور ڈاکٹر آر تھاپا شامل تھے۔