سرکار 70 سال کے بعد کسانوں کو الاٹ کی ہوئی زمینوں سے نکال رہی ہے: سفیر چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ عام آدمی پارٹی جموں اکائی نے میرا ںصاحب جموں کے مقام پر مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی حمایت کی اور ان کے ساتھ مظاہرہ پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنماء سفیر چوہدری نے کہا کہ سرکار کی طرف سے -1957 58 میں ایس آر او 432 کے تحت جو زمین الاٹ کی گئی تھی 70 سال کے بعد سرکار کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ غلط طریقے سے الاٹ ہوئی تھی ۔چوہدری نے کہا ان لوگوں کا گزر بسر اسی زمین پر کھیتی باڑی کر کے چلتا ہے اور کھیتی باڑی سے یہ اپنے روزمرہ کے اخراجات کو پورا کرتے ہیں ۔
چوہدری نے کہا 70 سال کے بعد سرکار کی طرف سے شاہی حکم نامہ جاری کیا گیا اور اس کے بعد ان لوگوں کو مجبوری میں آ کر دھرنے پر بیٹھنا پڑاہے۔ انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی ان کسانوں کی حمایت تب تک جاری رکھے گی جب تک ان لوگوں کو انصاف نہیں مل جاتا۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کی ترجمان نرمل معنا، ڈاکٹر راجندر تھاپہ،الطاف حسین شاہ ،سرفراز شاہ کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے دیگرلیڈران موجود تھے ۔