یک روزہ عظیم الشان عظمت مصطفی کانفرس و جشن دستار بندی کا انعقاد کیا گیا
منظور سمسھال
بھلیسہ؍؍مدرسہ اسرایہ حسینہ انوار آباد چلی میں ایک روزہ عظیم الشان عظمت مصطفی کانفرس و جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں تین طلباء کی دستار بندی عمل میں لائی گئی ۔اس موقع پرحافظ جعفر حسین ولد مشتاق احمد ساکنہ امر چشمہ بٹوت ،حافظ فردوس احمد ولد تنویر احمد امر چشمہ بٹوت اورحافظ شہزاد حسین ولد نور حسن ساکنہ منو چلی کی دستار بندی کی گئی۔وہیںعلمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر زندگی گزاریں کیونکہ اس میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔وہیںجلسہ میں مہمان خصوصی محقق عظیم محدث شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ صدر الوری مصباحی مدظلہ العالی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور یوپی کا اہم خطاب رہا جس میں حضرت نے تمام مسلمانوں کو ایک ہونے کا درس دیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر زور دیا کہ ہم سب کو ایک ہو کر رہنا چاہیے ۔
حضرت نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور مدارس کا کلیدی کردار ہے اورہماری ذمہ داری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مساجد اور مدارس قائم کریں اور انہیں آباد رکھیں، اپنی ماہانہ آمدنی میں سے کچھ حصہ انہیں آباد کرنے میں حاصل کریںکیونکہ قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی فارمولے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مساجد اور مدارس کا تعاون کرنا چاہیے۔دینی تعلیم اپنا ایک مخصوص نصاب ہوتا ہے جو انتہائی پاکیزہ اور نورانی ماحول میں پڑھایا جاتا ہے۔انہوں نے تمام عوام الناس کو زور دیا کہ ہم سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کاغلام بن کے رہنا چاہیے۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب تک اپنے دلوں سے بغض بخیلی نہیں نکالیں گے تب تک ہم نبیﷺ کی غلام نہیں بنے گے اور نہ اللہ کو پہچان سکیں گے۔
پروگرام کا آخری خطاب حضرت علامہ مولانا مفتی سید فرید شاہ مصباعی بانی و مہتمم مدرسہ اسرایہ حسینہ انوار آباد چلی کا اہم خطاب رہا جس میں حضرت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو محمدﷺ کا غلام بن کے رہنا چاہیے اور دینی مدارس کے ساتھ جڑ کر رہنا چاہیے۔حضرت نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا مدرسہ اسرایہ حسینہ انوار آباد چلی پیر سیدحسین علی شاہ رحمتہ اللہ کی یاد میں ہی قایم کیا گیا کیوں کہ پیر سید شاہ صاحب کی دین کے لیے بہت بڑی قربانی رہی ہے ۔وہیں مہتمم مدرسہ مفتی فرید شاہ مصباعی نے تمام علمائے کرام اور تمام کمیٹی ممبران اور جلسہ دستار بندی میں آئے ہوئے تمام عوام کا شکریہ ادا کیا اوراللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ دنیا و آخرت میں سب کو بلندی عطا فرمائے ۔