عالمی تجارتی کانفرنس میں ممتا بنرجی خصوصی لیکچرکیلئے مدعو

0
0
عالمی تجارتی کانفرنس میں ممتا بنرجی خصوصی لیکچرکیلئے مدعو

کلکتہ // عالمی تجارتی کانفرنس میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر جوناتھ نے عالمی تجارتی کانفرنس کے انعقادپر ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ممتا بنرجی آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر کیلئے مدعو کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے نمائندوں سے اپنے بیرون ممالک کے دورے کے دوران ملاقات کی تھی اور انہیں عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعوکیا ۔ممتا بنرجی کی دعوت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر جوناتھن (پروفیسر جوناتھن) عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کی۔

انہوں نے منگل کو عالمی بنگال تجارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب کانفرنس کے انعقاد کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قابل مبارک باد ہیں۔’’میں عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس کے لیے بنگال کا شکریہ، مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو آکسفورڈ میں تقریر کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہہم نے ممتا بنرجی کو اپنی یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا ہے اور ان سے اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے بارے میں بات کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہم ان کی جدو جہد ، نسل نو کی ترقی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف ان کے نظریات اور اصولوں سے متاثر ہیں۔

اتفاق سے، اس سے قبل برطانوی صنعت کاروں سے سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس صنعت کے لیے کافی زمین ہے۔ کافی بجلی ہے۔ ان کی حکومت کے دوران کوئی ہڑتال نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں ہنر مند کارکن بھی دستیاب ہیں۔ مواصلاتی نظام بہتر ہوا ہے۔ اس لئے ہم دنیا بھر کے صنعت کاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بنگال میں بے خوف ہوکر صنعت کاری کریں ہم ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا