جینیسس انٹرنیشنل اور سروے آف انڈیا نے ہندوستان کے نقشے میں بڑی تبدیلی کے لیے شراکت دار ی کی

0
0

نئی دہلی، // معروف میپنگ کمپنی جینیسس انٹرنیشنل اور ملک کے قومی سروے اور میپنگ اتھارٹی سروے آف انڈیا (ایس او آئی) نے ہندوستان کے نقشے میں ایک بڑی تبدیلی لانے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے ایک شراکت داری کی ہے۔
جینیسس کے پورے ہندوستان کے انتہائی درست نیویگیبل نقشوں کے ساتھ، جینیسس کے سینسروں کے گروپ اور کچھ عرصہ پہلے، ایس او آئی کے ذریعہ شروع کئے گئے سی او آر ایس نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اہم شہروں اور قصبوں کے ڈیجیٹل نقشے بنانا ہے جس سے عملی بنیادوں پر درست لوکیشن ڈیٹا حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ یہ تعاون ہندوستان کی قومی جغرافیائی پالیسی 2022 کے مطابق ہے، جو جغرافیائی ڈیٹا کی تیاری اور استعمال میں خود انحصاری کی حوصلہ افزائی کا کام کرتی ہے۔
ہندوستان کے سرویئر جنرل، ہتیش کمار مکوانا نے اس شراکت داری پر کہا، "سروے آف انڈیا، جینسس انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے، جو کہ جغرافیائی مواد فراہم کرنے میں ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ رکھنے والی کمپنی ہے۔ یہ شراکت داری ہماری سروے ٹیکنالوجیز کو جدید بنانے اور ہندوستانی کمپنیوں کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا