طلباء پانی کے تحفظ کے چمپئن بنیں:گارگی شرما

0
0

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے 7,500 طلباء اور 800 اساتذہ کے ساتھ اِستفساری سیشن منعقد کیا
ؒٓلازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور مرکزی نوڈل آفیسر ( این او ) جل شکتی ابھیان ( جے ایس اے ) ، کیچ دی رین انگشومن ڈے اور سائنسدان ڈی سی جی ڈبلیو بی گارگی شرما، جل شکتی ابھیان کے اراکین جو یہاں تین روزہ دورے پر ہیں ، نے اپنے دورے کے پہلے دن 108 ہائیر سیکنڈری سکولوں اور ہائی سکولوں کے طلباء کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن منعقد کیا۔ انٹرایکٹو سیشن کیا۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائز ڈوڈہ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گرلز ڈوڈہ کے طلباء اور اساتذہ نے ذاتی طور پر سیشن میں شرکت کی جبکہ دیگر ہائیر سیکنڈری اور ہائی سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔جوائنٹ سیکرٹری نے طلباء کے ساتھ اِستفساری گفتگو سے پہلے جل شکتی ابھیان کے مختلف اہم پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے میٹنگ میں ایس اِی جل شکتی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اِنجینئروں اور اَفسران کے ساتھ ضلع میں پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ضلع میں اَب تک حاصل کی گئی مالی اور طبعی پیش رفت کا جائزہ لیا او رجل شکتی ابھیان کو مؤثر طریقے سے عملانے میں ضلع اِنتظامیہ اور دیگر شراکت داروں کی کوششوں کی تعریف کی۔اُنہوں نے اِجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے طلباء سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ ، اس کے درست استعمال ، پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی ضرورت کو سمجھیں تاکہ ہمارے مستقبل کے لئے بھی محفوظ اور وافر پانی دستیاب ہو۔ اُنہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ کے چمپئن بنیں اور معاشرے کو اِس نیک مقصد کی طرف راغب کرنے کے لئے بیداری پیدا کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر ویشیش مہاجن نے ضلع میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کوری چارج کرنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ پرابھاری آفیسر سے سکولوں میں وسیع بیداری مہم چلائی جارہی ہے تاکہ طلباء کو پانی کے تحفظ کی عادات کو اَپنانے کی ترغیب دی جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر جانکاری دی کہ اِنتظامیہ کی طرف سے گذشتہ برس 85 اَمرت سروور قائم کئے گئے تھے اور رواں مالی برس کے دوران ضلع کی تمام 237 پنچایتوں میں ایک امرت سروور تعمیر کرنے کا ہدف ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس کے علاوہ طلباء کے درمیان ایک منفرد مہم چلائی جارہی ہے جس کا نام ’’میں بھی پانی چمپئن ‘‘ ہے ۔ اُنہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ کیچ دی رین مہم کے تحت پانی کے تحفظ کے حوالے سے اَپنی کہانیاں اور سرگرمیاں شیئر کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا ضلع نے مختلف ایجنسیوں جیسے آر ڈی ڈی ، آئی ڈبلیو ایم پی ، جل شکتی ، باغبانی ، زراعت اور محکمہ جنگلات سے 1,021 آبی ذخائر کو کامیابی سے بحال کیا۔ اِس کے علاوہ ضلع کا مقصد اِس برس 792 آبی ذخائر کو بحال کرنا ہے اور ڈوڈہ میں تمام 492 آبی ذخائر کو جیو ٹیگ کرنا ہے۔کنزرویٹر آف فارسٹ چناب سرکل ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ گذشتہ برس 10لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے جس کا رقبہ تقریباً 2,869 ایکڑ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مشن لائف کے تحت ضلع میں 250 سے زائد بیداری کیمپ منعقد کئے گئے ہیں جن میں لوگوں کو پانی کے تحفظ کے لئے بیداری پیدا کی گئی ہے۔جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو ملک میں پانی کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے ۔ اِس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ، پانی کی ذخیرہ اندوزی کو فروغ دینا اور پانی ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا