سیڑھی خواجہ کے بنی علاقع میں زمین کھسکنے سے تین رہائشی مکان منہدم

0
0

دوماہ قبل انتظامیہ کو باور کروانے کے بعد بھی انتظامیہ رہی خواب غفلت میں، کسی بڑے حادثہ کی منتظر
ریاض ملک

منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کی پنچائیت سیڑھی خواجہ لفٹ کے دوردراز علاقع بنی میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کی وجہ سے تین رہائیشی مکان ملبے تلے دب کر رہ گئے ہیں۔جس کی وجہ سے تینوں کنبوں کے افراد خانہ سخت پریشانیوں سے دوچار ہورہے ہیں۔ اگرچہ اس دوران کوئی جانی نقصان ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم زمین کھسکنے کے سبب محمد فرید ولد غلام دین، محمد سفیر ولد عبدالحمید، محمد اقبال ولد بہادر نامی تینوں اشخاص کے رہائشی مکانات ملبے تلے دب کر منہدم ہوچکے ہیںاور مکین بے یارومددگار بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے دی گئی ۔جانکاری کے مطابق قریب مزید دس رہائشی مکانات پسی کی زد میں ہیں۔ یاد رہے گزشتہ ایک ماہ قبل بھی اسی جگہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کو لیکر اس معاملہ کو انتظامیہ کے سامنے اجاگر بھی کیا گیا تھا۔ جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے موقع ملاحظہ کر اس متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی۔ بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے اس علاقہ میں لوگوں کے رہائشی مکانات کو پسی کی زد سے بچانے کے لیے کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا۔ آج پھر ایک بار شدید بارشوں سے یہاں زمین کھسکنے باعث تین رہائشی مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک ٹیم کو مقرر کرکے موقع پر بھیجے۔ جن لوگوں کے مکانات منہدم ہوئے ہیں۔ان کا تخمینہ لگا کر متاثرہ خاندانوں کو معقول معاوضہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ جو مزید مکانات پسی کی زد میں ہیں انہیں بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئیندہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوے کہاکہ متاثرہ کنبوں کو فلفور ٹنیٹ فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپناسرچھپاسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا