طالب علم کو زد کوب کرنے والا استاد سلاخوں کے پیچھے طالب علم کو زد کوب کرنے والا استاد سلاخوں کے پیچھے چھیڑ چھاڑ کی پاداش میں لیکچرار معطل ،تحقیقات شروع

0
0

اے پی آئی
سر ینگرگیارویں جماعت کے طالب علم کو زدکوب کرنے والا استاد سلاخوں کے پیچھے ،استانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے لیکچرا ر کو تاب و تحقیقات معطل کر دیا گا ۔ اے پی آئی کے مطابق ہائر اسکینڈری سوگام لولآب میں تعینات استاد غلام نبی کمار نے گیارویں جماعت کے طالب علم اخلا ق احمدمیر ولد غلام نبی ساکنہ ٹنگ چک لولآب کو اس قدر زدکو ب کیا کہ مذکورہ طالب علم کے سر میں کئی زخم آگئے اور اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوگام پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قرار دے کر اسے مزید علاج کیلئے ضلع اسپتال کپوارہ منتقل کیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ ہائیر اسکینڈری کے پرنسپل مشتاق احمد نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک استاد نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارویں جماعت کے طالب علم کو اس قدر زد کوب کیا کہ اسے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ۔ ادھر پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کو زد کوب کرنے کی پاداش میں استاد کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 33/2018زیر دفعہ 323,341درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ ادھر اسی ہائیر اسکینڈری میں تعینات نثار احمد نامی لیکچرار کو ہائیر اسکینڈری میں اپنی خدمات انجام دنے والی استانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں معطل کر کے چیف ایجو کیشن دفتر کپواری کے ساتھ اٹیچ کر دیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا