ضلع ہسپتال پونچھ میں خصوصی کیمپ کے تحت دوسرے روز بھی آپریشن کا سلسلہ جاری رہا

0
0

آیوشمان کارڈ کے تحت مفت علاج و معالجہ، عوام نے انتظامیہ کا کیا شکریہ ادا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ میں خصوصی کیمپ جس کی شروعات 26 فروری سے ہونی تھی میں مسلسل آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے جو 3 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 300 کے قریب اندراج شدہ مریضوں کا علاج و معالجہ ہونا طے ہے۔
اس ضمن میں جو جانکاری موصول ہوئی ہے اس کے تحت راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اسپتال پونچھ کے باشمول تمام سب ضلع اسپتالوں میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے مفت آپریشن کئے جانے کا کیمپ منعقد کروایا گیا ہے جس میں باہری ریاستوں سے آئے ہوئے ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم متعلقہ محکمہ کے ڈاکٹروں کے ہمراہ ان آپریشن کو انجام دے رہے ہیں۔آج اس کیمپ کا دوسرا روز تھا جبکہ یہ کیمپ تین مارچ تک مسلسل جاری رہے گا جس میں تقریبا تین سو مریضوں کے مفت آپریشن کرنے کے علاوہ انہیں تمام طبعی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔عوام نے اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ، ضلع انتظامیہ و محکمہ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کیمپ کو ان کے لئے ایک خوش آئند و فائدہ مند قدم قرار دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا