تعلیمی زون بفلیاز میں زونل ایجوکیشن آفیسر بفلیاز کی خدمات قابل ستائش : عوام بفلیاز

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے تعلیمی زون بفلیاز میں بطور زونل ایجوکیشن آفیسر تعینات گلزار حسین نے چارج سنمبھالتے ہی زون میں تعلیمی نظام کو کافی حد تک بہتر کرنے کی کوشش کی ہے تعلیمی زون بفلیاز کی عوام نے بھی موصوف کے کام کی سراہانہ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بفلیاز کے سبھی اساتذہ اور طلبہ بھی موصوف کے کام کی سراہانہ کرتے ہیں اور عوام بھی موصوف کے کام پر مطمئن ہے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ افسر مذکور ہر ہفتہ پبلک دربار لگا کر لوگوں کو تعلیمی حصول کی خاطر انتظامات وسہولیات کے حوالہ سے درپیش مسائل پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ بر وقت ازالہ بھی کرتے ہیں لوگوں نے کہا کہ وہ آٓندہ بھی موصوف سے زون میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا