ضلع کشتواڑ کے امین میموریل پبلک اسکول پتنازی میں ایک روزہ سیمینار منعقد پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بنون نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی

0
0

اکرم ملک
بھلیسہ // ضلع کشتواڑ کے علاقہ بونجواہ میں قدیم ادارے امین میموریل پبلک ا سکول پتنازی نے تعلیم کی ضرورت پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا۔جس میں بونجواہ کے دور دراز علاقوں سے عام لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ طالبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔اس سیمینار میں انچارج پرنسپل گورنمٹ ہائیر سکینڈری سکول بنون بونجواہ شبیر احمد بٹ نے مہمانِ خصوصی تھے۔اس پروگرام میں معززین لوگوں نے بولتے ہوے اس ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوے یہاں کی مینیجنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔ بونجواہ کا علاقہ پتنازی تعلیم کے لحاظ سے اس ادارے کے عروج سے پہلے ایک سنسان اور اجڑے ہوے چمن کی مانند تھا مگر اس ادارے کے عروج کے بعد یہ علاقہ ہی نہیں بلکہ پورا بونجواہ اس کی روشنی سے چمکنے لگا ہے۔سیمینار میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسیکنڈری سکول بنون بونجواہ شبیر احمد بٹ نے کہا کہ یہ ادارہ کئی سالوں سے یہاں خدمات انجام دے رہا ہے اور ایسے ہی آنے والے وقت میں اس ادارے سے اچھے بچے نکل سکتے ہیں ۔یہ اسکول یہاں کے بچوں کی فلاح و بہبودی کے لئے تب کھولا گیا جب یہاں اس کی اشد ضرورت تھی جس سے آج تک سینکڑوں بچوں نے فائدہ اٹھا کر اپنا اور اپنے والدین و علاقے کا نام روشن کیا”شبیر بٹ نے مزید تعلیم کی ضرورت پر بولتے ہوے کہا کہ جہالت روح کی فاقہ کشی ہے اور انسان تعلیم کے بغیر ایک جانور کی مانند ہے۔ تعلیم حاصل کئے بغیر انسان کی کسی بھی جگہ غزت افزائی نہیں ہوسکتی ہے۔ اس نے بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی بہتر بنانے کے لئے جان لگا کر تعلیم حاصل کریں ۔دوسرے لوگوں کے علاوہ سیمینار میں بچوں نے بھی اپنے رنگارنگ پروگرام پیش کئے ۔سیمینار میں معزز اشخاص نے شرکت جن میں خاص کر بلاک کانگرس کمیٹی بونجواہ کے صدر محمد اقبال کین, فاروق احمد کین سینئر بی جے پی لیڈر, محمد یونس کین جنرل سیکرٹری امین میموریل پبلیک سکول, ذاکر حسین کین ضلع کنوینر آرجی پی آر ایس ,بشیر احمد کین, عنایتللہ کین, الطاف حسین کین گلش ناحمد کین, عبدل کبیر کین,غلام حسن کین, عاشق کین, ممتاز احمد, ناسر فاروق, بلونت راج وغیرہ وغیرہ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا