ضلع کشتواڑ میں غیر قانونی کانکنی کے سبب ریت، بجری ودیگر سامان کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں

0
0

انتظامیہ کا رویہ سخت، کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا،غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے گی:ضلع انتظامیہ
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں مختلف مقامات پر دریائے چناب سے ہورہی غیرقانونی کانکنی کے سبب کشتواڑ میں ریت، بجری و پتھر وغیرہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو تعمیرات کے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلع انتظامیہ و کشتواڑ پولیس نے سخت رویہ اپناتے ہوئے اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوںپر سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے ۔اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صور ت میں بخشا نہیںجائے گا ۔وہیں ڈی ایم او کشتواڑ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عملے کی کمی ہے اور ان کے پاس سرکاری گاڑی بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر ہو رہی کانکنی پر قابو پانا تھوڑا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر میں صرف دو ملازمین ہیں اور یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ دو ملازمین سے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر کانکنی کو روکا جا سکے۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ نے کہا کہ غیرقانونی کانکنی پر ضلع انتظامیہ کا رویہ سخت ہے اور غیرقانونی کانکنی کرنے والوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو ڈی ایم او اور مقامی تحصیلدار کے نوٹس میں لاکراس پر روک لگائی جائے گی۔ وہی سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ پولیس غیرقانونی کانکنی کو روکنے کیلئے متعلقہ محکمہ کی پوری مدد کرے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ جہاں بھی غیرقانونی کانکنی ہوگی ہم اس پر کاروائی کی جائے گی۔تاہم ڈی ایم او کشتواڑ نے جی اے ڈی حکمنامے کا حوالے دیتے ہوے کہا کہ غیرقانونی کانکنی کوروکنے کیلئے ملٹی ڈیپارڈمنٹ ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر دوسرے محکمہ اس میں ہماری مدد نہیں کریں گے تو اس پر روک لگانا ناممکن ہے۔وہیں محکمہ فشریز کے ایک آفیسر نے بتایا کہ پانی سے غیرقانوی طور ریت نکالنے پر ہم ان سے جرمانہ وصولتے ہیں اور ہم نے اب سخت ہدایات دی ہیںکہ اگر کوئی بھی شخص غیر قانونی کانکنی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر کاروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ ضلع کی عوام نے ریت پتھرا ور بجری کی آسمان چھوتی قیمتوں پر روک لگانے کے لیے انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے اور غیرقانونی کانکنی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا