ضلع پنچائت آفیسر راجوری نے ایس بی ایم کے تحت یونٹوں کی جانکاری حاصل کی بلاک آفیسران اور کمپیوٹر آپریٹروں کی میٹنگ طلب کی ، کہاگھر گھر بیت الخلاءتعمیرکیا جائے

0
0

عمرارشدملک
راجوری سوچھ بھارت مشن کے تحت کاموں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے ضلع پنچایت آفیسر راجوری ظہیر احمد کیفی نے ضلع راجوری کے تمام بلاکوں کے بلاک آفیسران اور کمپیوٹر آپریٹروں کی ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں بنچائت سطح تک کے کاموں کی جانکاری حاصل کی۔ ڈی پی او راجوری نے بلاک آفیسران اور کمپیوٹر آپریٹروں کو صاف طور پر ہدایت دی ہے کہ فوری یونٹوں کو مکمل کر کے آن لائن کرواور بقایا جات اجرتوں کو بھی آن لائن کرےں تاکہ ہم بھی اسی حساب سے فنڈ کی مانگ کرسکےں ۔ وہیں اس موقع پر ڈی پی او ظہیر احمد نے سخت الفاظ میں کمپیوٹر آپریٹروں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یونٹوں کو آن لائن کرنے میں تیزی لائی جائے اور ساتھ بقایا جات کو بھی آن لائن کرےں اور اگرکسی کی بھی شکایت آئی تو پھر اس کو باہر کا راستہ دکھایا جائے گا ۔وہیں اس موقع پر انہوں نے بلاک آفیسران کو بھی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گھر گھر بیت الخلاءتعمیر کیا جائے تاکہ 15اگست تک ضلع راجوری کو اوڈی ایف میں شامل کرنے کا اعلان کرنا ہے اور ہر ماہ کے لئے حکومت نے ٹارگیٹ دیا ہے جس کو ہر حال میں مکمل کرنا ہوگا تب جاکر ہم راجوری کو اوڈی ایف کا اعلان کرسکےں گے۔ اس موقع پر بی ڈی او امتیاز احمد ،بی ڈی او سندیپ ،بی ڈی او عابد حسین ،بی ڈی او زبیر خان ،بی ڈی او رفیق وانی ، بی ڈی او عبدالحق اور اس کے علاوہ کمپیوٹر آپریٹروں نے بھی میٹنگ میں شمولیت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا