اتحاد میں آئی کھٹاس،نوشہرہ میں ہوئی مار پیٹ نوشہرہ میں علیحدہ ضلع کے مطالبے کو لیکر مکمل بند کا سلسلہ جاری بھاجپا اور پی ڈی پی ورکروں کے درمیان جھڑپ،5زخمی جموں منتقل

0
0

عمرارشدملک
نوشہرہعلیحدہ ضلع کے مطالبے کو لیکر نوشہرہ میں مکمل بند اور احتجاج کا سلسلہ جاری ۔نوشہرہ میں ہڑتال 25ویں دن میں داخل ہوگئی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے ایڈیشنل ڈی سی کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے لیکن نوشہرہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایڈیشنل ڈی سی نہیں بلکہ ڈی سی چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق نوشہر ہ میں نجی اور سرکاری نظام مکمل بند اور مفلوج پڑا ہے اور دن بھر احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنے میں تقریری سلسلہ شروع ہو تو بھاجپا کے سابق نائب صدر چھتو رام چودھری نے کہا کہ ایم ایل اے نوشہرہ پہلے دن سے ہی ہماری ہڑتال کو کمزور کرنے کی کوشش میں لگے ہیں جبکہ ہم تین ہفتے سے ہڑتا ل پر ہیں اور ہمارے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ چھتورام چودھری نے کہا کہ بھاجپاہمارے ساتھ سیاست کھیل کھیل رہی ہے اس لئے تو ایم ایل اے نوشہرہ خاموش ہےں اور ان کا کوئی نقصان بھی نہیں ہورہا کیونکہ ان کا کوئی کاروبار بھی نہیں ہے نقصان ہمارا ہورہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چھتو رام چودھری کے خطاب کے دوران ہی بھا جپا کے کچھ کارکنان نے چھتو رام کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی جس کے بعد پی ڈی پی ورکروں نے چھتو رام کو بچانے کے لئے مداخلت کی تو بھاجپا کارکنان نے بڑئے پیمانے پر مار پیٹ شروع کردی جس کے بعد بھاجپا اور پی ڈی پی ورکروں کے درمیان خطرناک جھڑپ ہوئی ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا پی ڈی پی جھڑپ میں 5لوگ ذخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے جموں میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے اور اس پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بیوپار منڈل نوشہرہ نے بند کال کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہیں پی ڈی پی نوشہرہ کے کارکنا ن نے بتایا کہ بھاجپا پہلے دن سے ہی ہڑتال کو کمزور کرنے میں لگے ہوئے تھے کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ ضلع صدر مقام نوشہرہ کو مل جائےگا جس کا نقصان بھاجپا کو مستقبل میں ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کے دوران بھی بھاجپا کارکنا ن نے ہی پہل کرتے ہوئے جگڑا شروع کیا جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا