ضلع ریاسی میں بھی لاگاتار موسلادھار بارشوں سے عام زندگی مفلوج

0
0

کئی سڑکیں زیرِ آب، کئی کھنڈرات میں تبدیلی، بجلی سپلائی بھی متاثر، رہائشی گھروں کو بھی پہنچا نقصان
شاہ نواز
ریاسی برسات کی لگاتار موسلادھار بارشوں سے ضلع ریاسی میں بھی کافی حد تک نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہے۔ لگاتار موسلادھار بارشوں سے ضلع میں سڑکوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے جبکہ رہائشی ڈانچوں کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاسی سے پونی سڑک پر بھی کافی نقصان ہوا ہے جبکہ ریاسی سے ارناس، درماڑی، مہور کی سڑک پر بھی مسلوت، دامن، نرلو، ملائی، کے مقامات پر بہاری پسیاں و پتھر ا±تر آنے کی وجہ سے سڑک پر آمد ورفت معطل ہے۔ بگہ گلاب گڑھ، بگہ چسانہ، سڑکیں بھی پسیاں و پتھر آنے کی وجہ سے بند ہے۔ جبکہ سب ڈویژن مہور و سب ڈویژن درماڑی میں دیگر متعدد اندرونی رابطہ سڑکیں بھی منقطع ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔ سب ڈویژن درماڑی وسب ڈویژن مہور کے متعدد علاقوں سے رہائشی مکانوں، فصل، میواہ جات، و اراضیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا بلاک مہور کی پنچایت شجرو (بی) کے وانمبر5 محمد اکرم ولد فیروز دین اور واڑنمبر1 کے محمد حسین ولد سیاں کے رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جب بلاک مہور کی پنچایت ساڑھ لور انگرا میں بِٹو ولد رام سرن اور تیرتھ رام ولد لال مان کے رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ، پ±ران سنگھ ولد پرتاپ سنگھ ساکنہ شکاری کے زیر تعمیر سڑک کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ بلک گلاب کی پنچایت شبراس سے نائب سرپنچ غلام علی نے لازوال کے نمائندہ کو بتایا کہ پنچایت شبراس کے واڑنمبر3 کے رہائشی شمس دین ولد جمال دین کے رہائشی گھر موسلادھار بارشوں کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ وہاں بلاک چسانہ کے باگن کوٹ میں سلام دین ولد فیروز دین کا رہائشی مکان گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے سلام دین نے ’لازوال ‘کے نمائندہ کو فون پر بتایا کہ ا±ن کو 45ہزار کی نقدی رقم و 80ہزار سونے و چاندی کے زیورات بھی مکان کے تلے دب گئے ہے۔ مذکورہ گھروں کے افراد خانہ اس وقت مجبور کی حالت سے گزر رہے ہیں۔ سب ڈویژن مہور میں بدھوار کی نصف شب سے ہی بجلی سپلائی بھی متاثر ہوگئی ہے۔ واضح رہے یہ خبر فائل کرتےوقت تک سب ڈویژن مہور کےدرجنوں علاقے بجلی سپلائی سے بھی منقطع تھے اور مہور سے ریاسی کی سڑک میں بند تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا