بدھل گھبر سڑک بارش کی باعث ایک بار پھر محکمہ پی ایم جی ایس وآئی کو بے نقاب کر رہی ہے

0
0

محکمہ پی ایم جی ایس وآئی کی تعمیر کی گئی سڑک کی بند نالیاں خواتین کھول رہی ہیں
سید زاہد
بدھل جہاں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے عام زندگی متاثر ہو کر رہے گئے بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔سڑکوں میں کافی پسیا ں گری ہیں وہیں موسلادھاربارش نے ایک بار پھر بدھل گھبر سڑک پر رہائش پذیر لوگوں اور دکان داروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ آج کے اس جدید دور میں جہاں سڑکوں کی سہولت عوام کو میسرکرانے کہ لیے سرکار لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے۔وہی محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی تعمیر کی گئی سڑک بدھل سے گھبر عوام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے سڑک کے بند پڑی نالیاں خواتین کھول تی نظر آرہی ہیں سڑک کی نالیاں بند ہونے کے کارن بارش کا تمام پانی لوگوں کے گھروں میں بہہ جاتا ہے اور جس سے لوگوں کا روزمرہ کا سازو سامان تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے۔بدھل گھبر سڑک اپنی خستہ حالی اور محکمہ پی ایم جی ایس وآئی کی غفلت شعاری مذکورہ عوام کے سامنے لانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے عوام میں نے اس سڑک کا ذکر کئی بار کیالیکن محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو ٹس سے مس نہیں۔دیر رات سے ہونے والی بارش نے بدھل تا گھبر سڑک نے ایک بار پھر لوگوں کو متاثر کر دیا سڑک کی بند پڑی نالیوں کے باعث بارش کا سارا پانی سڑک کے بیچوں بیچ سے لوگوں کی فصلوں اور گھروں کے اندر چلاگیا بارش کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد گھبر بدھل سے سڑک کی بند پڑی نالیوں کو کھولنے کے لیے خواتین بھی دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی بے غلفتی اور لاپروائی اتنی عروج پر بڑھتی جا رہی ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وآئی مذکورہ عوام کی پریشانیوں کو اور بڑھاوا دے رہا ہے بند نالیوں کو کھولنے کے لیے ذرا سی زحمت گوارا نہیں کر رہا محکمہ پی ایم جی ایس و آئی لوگوں کو مشکلات سے راحت دلانے کے بجائے درد سر بنا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا