سابق میونسپلٹی صدر فاروق احمد وانی کی ڈیموکریٹک آذاد پارٹی میں شمولیت
ملک شاکر
بانہال؍؍ بانہال میں سابق میونسپلٹی صدر فاروق احمد وانی نے سابق بی جے پی نائب صدر ضلع رام بن جاوید نائیک نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کی ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ ضلع رام بن میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ غلام بنی آزاد کے دور میں ہوئے ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور آزاد صاحب کا دور خطہ ہمارے ان پہاڑی علاقوں کے لئے سنہری دور تھا جس کا بدلہ دینے کا آج وقت آیا ہے اس لئے انہوں لوگوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس موقع پر بانہال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگ بھی ان کے ساتھ موجود تھے جنہوں نے غلام نبی آزاد کی پارٹی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کل بانہال میں نوجوان غلام بنی آزاد کی جانب سے حال ہی میں بنائی گئی سیاسی پارٹی کی خوشی میں ایک پروگرام منعقد کر رہے ہیں ۔اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وہی بی جے پی سابق نائب صدر جاوید احمد نائک نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی عہدے سے چند ماہ قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی غلاب نبی آزاد کی شخصیت سے متاثر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ غلام نبی آزاد کے کارناموں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔