نظامِ تعلیم، مڈ ڈے میل کا لیا جائزہ۔ ہیڈماسٹر کو کئی اہم ہدایات جاری
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ نے سرکاری مڈل اسکول باغوان محلہ، زون کشتواڑ کا اچانک معائنہ کیا تاکہ اسکول کے کام کاج کا جائزہ لیا جاسکے۔معائنے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے حاضری رجسٹر چیک کرنے کے علاوہ پی ایم پوشن مڈ ڈے میل کے نفاذ کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران انہوں نے جماعتوں کا دورہ بھی کیا اور نظامِ تعلیم کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے تدریسی عملے اور طلباء سے گفتگو کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنی تدریسی سرگرمیاں پوری لگن اور خلوص کے ساتھ انجام دیں۔اس کے علاوہ ہیڈ ماسٹر کو تدریسی عملے کو وقت کی پابندی اور سکول میں بائیو میٹرک حاضری کے نظام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے مڈ ڈے میل میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا اور ساتھ ہی صبح کی اسمبلی میں نشا مْکت بھارت ابھیان اور سوچھتا ابھیان کے تحت بیداری فراہم کرنے پر زور دیا۔