ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے نوجوانوں کی امیدیں وابستہ

0
0

چھترال میں عوامی دربار لگانے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍ سب ڈویژن مینڈھر کے علاقہ چھترال میں ایک میٹنگ زیرے صدارت تنویر اقبال قریشی ترجمان بی جے پی پہاڑی کلچر ویلفیر سیل منعقد ہوئی۔جس میں نوجوانوں نے شرکت کی۔قریشی نے کہا کہ بالخصوص ڈی ڈی سی حلقہ مینڈھر سی۔ تقریباً 20000 آبادی پر مشتمل ہے۔عوام اپنی شکایات کے ازالے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر آبادی پسماندہ ہے اور انہیں ضلع ہیڈ کوارٹر تک جانے اور اپنی مشکلات کا ازالہ کرانا غریب عوام کی بس کی بات نہیں. لہٰذا ضلعی انتظامیہ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ عوامی رسائی کے پروگرام کی شکل میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کریں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھترال اس دربار کے لیے موزوں مقام ہے کیونکہ یہ مینڈھر سی کے مرکز میں واقع ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا