راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ میں 9 ماہ میں آیوشمان صحت کارڈز کے تحت 2470 مریضوں کا ہوا مفت علاج

0
0

گزشتہ سال 2917 مریضوں کا آیوشمان صحت کارڈز کے تحت ہوا تھا مفت علاج:ڈاکٹر ذوالفقار احمد
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ میں جہاں ایک جانب زبردست ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے تو وہیں آیوشمان صحت کارڈز کے تحت لوگوں کو مفت علاج و معالجہ فراہم کرنے میں بڑی پیش رفت دکھائی دے رہی ہے۔اس ضمن میں ہم نے مریضوں سے جب بات کی تو انہوں نے بتایا کہ پہلے اور اب میں زمین اور آسمان کا فرق راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ میں آیا ہے کیونکہ پہلے اچھا خاصا انسان یہاں سے بیمار ہوکر جاتا تھا اور اب نہایت بیمار شخص بھی صحت مند و تندرست ہوکر لوٹتا ہے جس کا کریڈٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار احمد و انکے طبی عملہ کو جاتا ہے۔لوگوں نے اس دوران ڈاکٹر پرویز احمد جو کہ ایک سرجن ہیں انکے ہمدردانہ رویہ و انکے کام کی زبردست ستائش کی۔اسکے علاوہ وہاں مریضوں نے بتایا کہ اب بہت ہی کم مریض ایسے ہیں جو جموں منتقل ہوتے ہیں کیونکہ یہاں اب ہر طرح کی سہولت دستیاب ہے۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2022-23 کے دوران 2917 مریضوں کا آیوشمان صحت کارڈز کے تحت مفت علاج کیا اور 2023-24 امسال 9 ماہ تک 2470 مریضوں کا مفت علاج و معالجہ آیوشمان صحت کارڈز کے تحت کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا