ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے جی ایس اے کے نفاذ کا لیاجائزہ

0
0

فرائض سے لا پرواہی برتنے پر وی ایل ڈبلیو کو معطل کیا
لازوال ڈیسک
سانبہضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ راجندر سنگھ تارا نے نیتی آیوگ کی ٹیم کے ہمراہ سانبہ کے مختلف علاقہ جات میں سوراج ابھیان کی تیاری اور اثرات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا ۔واضح رہے سوراج ابھیان کے تحت سماجی یکجہتی،جانکاری فراہم کرنے ،مرکزی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے تیرہ گاﺅں کو منتخب کیا گیا ہے ۔وہیں گرام سوراج کے تحت منتخب گاﺅں میں پردھان منتری اجولا یوجنا، سوبھاگئے، اجالا اسکیم، پردھان منتری جھن دھن یوجنا،پردھان منتری جیون جیوتی بھیما یوجنا،پردھان منتری سرکشا بھیما یوجنااور اندرا اندرا ہنسوش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کو سماعت کیا اور تحصیلدار کو تیرہ منتخب گاﺅں میں کاسٹ اور انکم اسناد فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سات منتخب اسکیموں میں مستحقین کو افادیت فراہم کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں۔انہوں نے تمام آفیسران سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بیدار کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے اے سی ڈی سانبہ اعجاز قیصر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض سے لاپرواہی برتنے والوں کو معطل کر کے ڈ ی سی دفتر میں اٹیچ کیا جائے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی تلک راج شاستری، پروگرام آفیسر آئی سی ڈٰ ایس جیوتی سلاتھیہ، اے سی ڈی اعجاز قیصر، ڈی پی او، ڈی ایس ڈبلیو او ، ایگزکیوٹو انجینئر پی ڈی ڈی، ،سی ایم او، سی ای او، سی اے او و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا