عوامی تاثرات کی بنیاد پراساتذہ کو ان اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تعداد کم ہے
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍تدریسی عملے کو معقول بنانے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے، ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے پورے ضلع میں 439 اساتذہ کی نشاندہی کی ہے، جن کی خدمات کچھ اساتذہ کی کمی کے سرکاری اسکولوں میں زیادہ استعمال ہو سکتی ہیں۔بلاک دیوس اور انتظامیہ کے دیگر عوامی رابطہ پروگراموں کے دوران موصول ہونے والے عوامی تاثرات کی بنیاد پراساتذہ کو ان اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تعداد کم ہے ۔ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے تدریسی عملے کی معقولیت سے قبل اساتذہ اور شاگردوں کے تناسب اور مضمون کے مخصوص اساتذہ کی دستیابی پر کام کیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ پران سنگھ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی نے ضلع کے ہر سرکاری اسکول میں طلباء کی تعلیمی ضروریات کے مطابق عملے کو معقول بنانے کی غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے طلباء کی سہولت کے لیے پہلے ہی ADHBUT ڈوڈا پورٹل (آن لائن کلاسز اور اسٹڈی میٹریل) پر مضامین کے ماہرین اور بہترین مطالعاتی مواد دستیاب کرایا ہے۔ ڈی ڈی سی نے ریشنلائزیشن کے عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس ضلع کے طلباء کے تعلیمی معیار کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر بنانے اور انہیں ہر میدان میں مقابلہ کرنے اور کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔