صوبائی کمشنر کا وادی میں منشیات کے اِستعمال کوروکتھام کیلئے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے پر زور

0
0

منشیات کے استعمال کو روکنے اور حقوقِ اطفال کا تحفظ منعقد ہونے والے ورکشاپ کیلئے کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر  وادیٔ کشمیر میں نوجوانوں کو منشیات کے اِستعمال سے روکنے اور لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں باخبر کرنے کے لئے وادی میں بڑے پیمانے پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔  اِن باتوں کا اِظہار صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو منشیات کی روکتھام اور حقوقِ اطفال کے لئے منعقد ہونے والی ورکشاپ کے لئے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سری نگر ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ( بذریعہ ویڈیو کانفرنس) ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، اٹارنی جنرل کشمیر ،پرنسپل جی ایم سی سری نگر ،  شعبہ نفسیات کے سربراہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود ، پرنسپل ایس پی کالج اور کئی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کئی رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ اِس موقعہ پر وادی میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال اور نوجوانوں کو اس بدعت سے روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ صوبائی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ وادی بھر میں بالخصوص سری نگر اور بارہمولہ اضلاع میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام کا انعقاد کریں۔صوبائی کمشنر نے محکمہ تعلیم ، سماجی بہبود اور رضاکار تنظیموں پر زور دیا کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ اِس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ اِن پروگراموں کی از خود نگرانی کریں اور اس سلسلے میں خرچ ہونے والے رقومات کی دستیابی یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ والدین ، اساتذہ اور مساجد کے امام صاحبان کو بھی اِس مہم میں شامل کر کے منشیات کے استعمال کو جڑ سے اکھاڑنے کے اقدامات کریں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا