صنعتی دنیا نے 5جی کے آغاز کو انقلابی قرار دیا

0
0

ہمیں خود انحصاری کی طرف ہندوستان کے سفر میں اس اہم سنگ میل کا حصہ بننے پر بہت فخر
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ آج ملک میں 5جی سروسزکا آغاز کئے جانے کا اسٹارٹ اپس سے لے کر ٹیلی کام سیکٹر اور اس کے لئے آلات وغیرہ بنانے والی کمپنیوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں ترقی کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔انکو جین، منیجنگ ڈائریکٹر، میڈیا ٹیک انڈیا نے کہا کہ 5جی تاجروں کے لئے مواقع کی ایک نئی لہر پیدا کرے گا، جو اس ملک کے لیے ترقی کا اگلا مرحلہ شروع کرے گا۔ 5جی ٹیکنالوجی نہ صرف ہموار کنیکٹیویٹی اور ہائی اسپیڈ، بلکہ کاروبار اور صنعتی دنیا میں انقلاب پیدا کرنے جا رہی ہے، جہاں اپ گریڈ، تحقیق وترقی اور جدت طرازی بڑھے گی اورصارفین کے تجربات کو بھی بہتر بنائے گی۔ 5جی ڈیجیٹل انڈیا پہل کے لیے ایک اہم عنصر ہوگا اور اے آئی، کلاوڈ، آئی اوٹی اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں ڈیزائن کے مواقع کو بڑھا ئے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہندوستان جدید ترین سیمی کنڈکٹر آراینڈ ڈی اور ڈیزائن کا ایک بڑا مرکز بننے جا رہا ہے اور 5جی کے لانچ ہونے سے ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا۔ میڈیا ٹیک ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہے اور ہمیں خود انحصاری کی طرف ہندوستان کے سفر میں اس اہم سنگ میل کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے۔اروند بالی، سی ای او، ٹیلی کام سیکٹر اسکل کونسل نے کہا، "ہم ہندوستان میں شدت سے انتظار کی جانے والی 5جی خدمات کی لانچنگ کااعلان کرنے کے لیے اپنے معزز وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہیں۔ 5جی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ ہندوستان میں ہنر مند افرادی قوت کے لیے بہت سے مواقع پیدا کرے گی۔ ایک اندازے کے مطابق، مالی سال 2021-22 میں، ہندوستان میں 5جی اور معاون ٹیکنالوجیز کے لیے تقریباً 36000 قابل افرادی قوت کی ضرورت تھی۔ انٹرنیٹ سروسز اور ایپس کا استعمال بڑھنے، بہتر ٹیلی کام نیٹ ورکس کی بڑھتی ہوئی مانگ اور 5جی نیٹ ورکس کے موجودہ رول آؤٹ کے ساتھ یہ فرق مزید وسیع ہونے والا ہے۔ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے ٹی ایس ایس سی نے 5جی اور اس سے منسلک ٹیکنالوجیز میں پہلے ہی کورسز تیار کیے ہیں اور ملک بھر میں کئی سینٹرز آف ایکسیلنس اور ٹریننگ سینٹرز قائم کیے ہیں۔ اس خلا کو پر کرنے کے لیے، ہم نے مختلف سرکاری، تعلیمی اداروں اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ہندوستان کے پاس باصلاحیت نوجوانوں کی ایک بڑی فوج ہے، اس لیے یہ اہم ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنایاجائے، ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاجائے یانئی نیٹ ورک ٹیکنالوجی کے لئے انہیں ازسرنو مہارت دی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا