ریاسی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں انجینئر رشی کلم قومی ترجمان اور این سی پی کے قومی سکریٹری یوتھ ونگ (شرد پوار) کی قیادت میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی۔ اپنے بیان میں رشی نے کہاکہ ریاسی کے پونی علاقے میں انسانی قتل کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت، اخلاقیات اور انصاف کے خلاف ہے۔رشی کلم نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو ہمارے ترقی پذیر ملک سے سبق سیکھنا چاہیے جو بھائی چارے، سیکولرازم، ترقی اور امن کی جانب مضبوطی سے گامزن ہے اورانہیں بھی دہشت گردی کے جراثیم پھیلانے کی بجائے وہاں کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر جموں و کشمیر میں پرامن رہنے والے ہندو مسلم برادریوں کے درمیان صدیوں پرانی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی مذموم سرگرمیوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔این سی پی کے یوتھ ونگ نے سخت الفاظ میں ریاسی میں پیش آنے والے سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔