صحافیوں سے پیش آئے واقعات کو انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر نے افسوسناک قرار دیا

0
0

کہا صحافی اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ حدود میںرہ کر انجام دیتے رہے ہیں
لازوال ویب ڈیسک
سرینگر//انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر نے منڈی پونچھ اور کولگام میں صحافیوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گورنر انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ وہ موجودہ نامساعد اور غیر یقینی صورتحال میں آزادانہ صحافتی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔پونچھ اور کولگام واقعات پر انجمن کی مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ان دونو ں واقعات کو زیر غور لایاگیا۔مجلس عاملہ کے ارکان کے اجلاس میں یہ بات بھی محسوس کی گئی کہ غیر یقینی صورتحال میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ عوام اور حکومت و انتظامیہ کے درمیان رابطے کی ایک اہم کڑ ی ہے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ صحافی اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ حدود میںرہ کر انجام دیتے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکام کا تعاون اہم رہا ہے ۔انجمن اردو صحافت کی مجلس عاملہ کے ارکان نے محسوس کیا کہ آئندہ بھی صحافتی برادری اور انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل قائم رہنا چاہئے ۔اجلاس میں ریاستی انتظامیہ پر زور دیاگیا کہ موجودہ صورتحال میں صحافتی برادری کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض آزاد فضاءمیں انجام دینے کا موقعہ فراہم کیا جانا چاہئے اور صحافیوں کاتحفظ ہر حال میں یقینی بنانا چاہئے ۔انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روکتھام یقینی بنائی جائے تاکہ ریاستی پریس عدم تحفظ کے احساس کے بغیر آزاد ماحول میں اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں انجام دے سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا