امریکہ اورہندوستان نے کیانئی شراکت داری کااعلان
یواین آئی
نئی دہلی؍؍امریکہ اور ہندوستان نے آج ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا جس کے تحت ملک کے شہروں میں 10ہزارمیڈان انڈیاالیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ۔اس موقع پر امریکہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ آج امریکہ اور ہندوستان نے ایک میکانزم کا آغاز کیا جوملک کے شہروں میں 10ہزارمیڈان انڈیاالیکٹرک بسوں کو چلانیمیں سہولت فراہم کریگا،جس سے ایک مشترکہ ویڑن حقیت بن گیاہے ،پہلی بار جسکا اعلان وزیراعظم نریندرمودی کے وہائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران کیاگیاتھا۔امریکہ کو ہندوستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے کیونکہ یہ تبدیلی کوظاہر کرتی ہے جو مرکوز اور تعاون پر مبنی اقدام کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔خود الیکٹرک بس میں سوار ہوکر تقریب میں پہنچنے والے ہندوستان میں امریکہ کے سفیرایرک گارسیٹی نے کہاکہ ’’ ہم روزآنہ عالمی سطح پر آب وہوا کے بحران کے اثرات دیکھتے ہیں۔ہمیں ابھی قدم اٹھانا پڑیگا ورنہ ہم اپنے کرہ ارض اور اپنے عوام کے مستقبل کو تباہ کردیں گے۔آج جس شراکت داری کا اعلان کیاگیاہے اس سے ہندوستان بھر میں 10ہزار الیکٹرک بسوں کے بیڑے کے لیے رقم کابندوبست کرنے میں مددملے گی جس سے ہندوستان میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹیشن میں توسیع ہوگی ،صاف ستھرے شہر ہونگے اور لوگ صحت مندہونگے۔‘‘بیان میں کہاگیاہے کہ جی -20 قائدین کی حالیہ سربراہ کانفرنس سے واضح ہوگیاہے کہ امریکہ اور ہندوستان آب وہوا کے بحران سے نمٹنے کیلئے پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعہ شراکت داری کررہے ہیں جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے کوکاربن سے پاک بنانا شامل ہے۔حکومت ہند اور امریکہ کے مابین اس نئی پہل سے ظاہر ہوتاہے کہ کس طرح سے پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر گیس کے اخراج کوکم کرنے اور الیکٹرک موبیلٹی کو فروغ دینے کے لیے ملکر کام کرسکتے ہیں۔اس نئی پارٹنرشپ کے ذریعہ امریکی حکومت بشمول یوایس ایجنسی فارانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (یوایس اے آئی ڈی ) اور آب وہواسے متعلق امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کیساتھ شراکت داری کریں گے تاکہ الیکٹرک بسوں کیلیے رقم کے بندوبست کے عمل کوتیز کیاجاسکے۔پارٹنرزبشمول ہندوستان کی بھاری صنعت کی وزارت اور کنورجینس اینرجی سروسیز لمیٹڈ پرائیویٹ مخیر اداروں جیسے گلوبل اینرجی الائنس فار پیپلز اینڈ پلانیٹ اور سیکویا فاؤنڈیشن وغیرہ کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔