شہاب الحق بٹ نے ڈوڈہ کے مرمت اور کئی علاقہ جات کا کیا دورہشہاب الحق بٹ نے ڈوڈہ کے مرمت اور کئی علاقہ جات کا کیا دورہعوامی وفود سے کی ملاقات، کہا مسئلہ کشمیر ایک تاریخی اور بنیادی مسئلہ ہے

0
0

لازوال ڈیسک

ڈوڈہ//پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے آج بہوتہ سلہوتہ ور دیگر مرمت کے علاقہ جات کا ایک روزہ دورہ کیا اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران اپنے دور حکومت میں شروع ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا نیز پارٹی کے ایک کارکن عبدالجبار میر کے گھر جاکر ان کے بڑے بھائی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی جن کی حال ہی میں ایک حادثے میں موت ہوئی تھی۔ شہاب نے عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ پارٹی عوامی بہبود کی خاطر ہر محاذ پر نبرد آزما رہے گی اور ماضی کی طرح عوام کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار رہے گی۔ شہاب نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ تندہی سے عوام کی خدمت کریں اُنہوں نے بی جے پی کی دو غلہ پالیسی اور دروغ گوئی کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ بی جے پی کا یہ الزام سراسر ایک جھوٹ کا پلندہ اور بوکھلا ہٹ کی علامت ہے کہ جموں اور لداخ کو نظر انداز کیا گیا شہاب الحق نے کہا کہ بی جے پی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ عوام کو مذہب اور خطوں کی بنیاد پر تقسیم کرتی آئی ہے اور امت شاہ کا بیان ھی اسی کی ایک کڑی ہے اور ایسے بیانات دے کر بی جے پی اپنی اور اپنی پارٹی کے ریاستی وزرا جو جموں کی نمائندگی کررہے تھے ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے لیکن عوام اب ہوشیار ہوچکی ہے اور ان کے فریب میں نہ آنے والی ہے شہاب نے کہا کہ محترمہ محبوبہ مفتی خاتون آہن کے بے باکانہ فیصلے جن میں رسانہ کا آٹھ سالہ آصفہ کے قتل کا معاملہ CBIکو نہ دینا اور عصمت دری میں ملوث افراد کی پشت پناہی کرنے والے وزراءکو برطرف کرنا اور گجر بکروال طبقہ کو تنگ نہ کرنا شامل ہیں جو بی جے پی کے سوچ کے خلاف تھے جس کی بنا پر اُنہوں نے اتحاد توڑ دیا شہاب نے دو ٹوک الفاظ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی میثاق نظام العمل پر پوری نہ اُتری تو اب وہ ہتھکنڈوں پر اُتر آئی اور ریاست میں خطوں کی تقسیم اور مذہبی منافرت پھیلا کر ریاست میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اُنہوں نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ اُنہیں اس توڑ پھوڑ اور منافرت کی سیاست سے باز آنا چاہئے اور ریاست کی سالمیت کو اقتدار کی خاطر توڑنے کی ناپاک کوششوں سے پر ہیز کرنا چاہئے ۔ شہاب الحق بٹ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی اور بنیادی مسئلہ ہے اور پی ڈی پی قیام کے وقت سے ہی ایک صاف شفاف اور واضح موقف رکھتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حتمی حل باہمی مذاکرات اورافہام و تفہیم سے ہی ممکن ہے جس میں ہندوستان پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیر عوام شامل ہوں۔ اور یہاں طاقت آزمائی کے بجائے بات چیت کا ہی راستہ اختیار کیا جائے۔ کیونکہ طاقت آزمائی سے مسئلہ کشمیر کا حل ناہوا ہے نہ ہی آئندہ ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا