سجاد کھانڈے
کھڑی ؍؍سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی علاقہ شگن کی ایک رابطہ سڑک مکمل ہونے پر عوام کی جانب ایک تقریب منائی گئی، اس موقع پر ڈی ڈی سی رامسو بی فیاض احمد نائیک مہمان خصوصی تھے اور ان کے ہمراہ محکمہ pwd کے Ae محمد مرتضیٰ اور عوامی نمائندوں کے علاوہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔ اس سڑک کے مکمل ہونے پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر لوگوں نے ڈی ڈی سی فیاض احمد کے ساتھ ساتھ ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے اپنی ملکی اراضی عوام کے نام وقف کرنے کے علاوہ مالی امداد بھی کی تھی۔ لوگوں نے کہا کہ اس سڑک کے مکمل ہونے سے علاقہ شگن کے لوگوں کو نیشنل ہائی وے تک پہنچنے کے لئے تقریباً دو سے ڈھائی کلو میٹر کا سفر کم ہوگا جو لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی انہوں نے کہا کہ اس سڑک کا مکمل ہونا علاقہ شگن کے لوگوں کے لیے کسی بڑی راحت سے کم نہیں ہے۔ اس تقریب کے دوران لوگوں نے کہا کہ یہ سڑک علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے بہت ہی اہم کارگر ثابت ہوگی جو پورے علاقے کے لیے ایک خوش آئند قدم ہیں۔اس موقع پر لوگوں نے ڈی ڈی سی فیض احمد نائیک سے مانگ کی کہ اس سڑک میں ابھی تک جو کمیاں رہ گئی ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو ایک اچھی سڑک کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات بھی دستیاب ہو سکیں۔