شوپیاں انکائونٹر: ٹی آر ایف سے وابستہ جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری:پولیس

0
0

سری نگر،// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کتھوبالان علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران ٹی آر ایف سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘شوپیاں انکائونٹر کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ایک دہشت گرد مارا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا