شمع اُردو اسکول میں تعلیمی ہفتہ کے موقع پر نور کمپیوٹر لیب کا افتتاح۔

0
0

شولاپور  (اقبال باغبان) :  شمع اردو پرائمری اسکول، مجرے واڑی، شولاپور میں تعلیمی ہفتہ کے تحت مختلف سرگرمیو ں کا انعقاد کیا گیا۔  ہفتہ کے اختتام پر نور ٹرسٹ کے بانی نظیر منشی نے”نور کمپیوٹر لیب” کا افتتاح کیا اور تقریب کی صدارت بھی موصوف نے کی۔شولاپور کے اُردو کے ناظم تعلیم محترم اطہر پرویز دفعدار اور شمع ایجوکیشن براڈکاسٹنگ بورڈ کے صدر ایوب نالا مندو،  نور ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر شفیع چوبدار،  معتمد اقبال انصاری،  بلال موگد،  شمع اسکول کے سابق صدرمدرس کی موجودگی میں ہوا۔
پروگرام کی تمہید ادارے کے صدر ایوب نلامندونے کی۔ قدوس نلا مندو اورپرنسپل ابوبکر نلاماندو نے تمام مہمانوں کو شال اور گلدستے دے کر خوش آمدیدکہا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے اپنی تقریری میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور اے۔ آئی کی تعلیم کی اہمیت  وافادیت بتائی اور بتایا کہ :  اب ہمیں تعلیم کے بدلتے تقاضوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایکسٹینشن آفیسر اطہر پرویز دفعدار نے اپنی تقریرمیں نور ٹرسٹ کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نور ٹرسٹ کی جانب سے شمع اسکول کے طالب علموں کو تین کمپیوٹر دے کر ادرۂ  ہٰذا نے جدید تعلیم کی سہولت فراہم کی ہے۔  اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
پروگرام کے صدر نذیر منشی نے کہاکہ نور ٹرسٹ نے اب تک تین کروڑ روپے کے وظائف مستحق طلبہ میں تقسیم کیے ہیں۔ اب ہم کچھ اسکولوں کو کمپیوٹر تحفے میں دے کر ان کی مدد کر رہے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تہذیب و تمدن کی تعلیم دینی چاہیے۔ خاص طور پر لڑکیوں کو اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ابرار نالہ مندو نے شمع ا سکول کو کمپیوٹر کا عطیہ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی محبت جاری رہے گی۔
پروگرام کی نظامت شاہین صدف نے کی اور شکریہ کا اظہار آسیہ بیجاپورے نے کیا۔ اس تقریب میں اقبال سید، سلطان اختر،  جعفربانگی،  مظہر الولی،  ڈاکٹر اقبال چھوٹے،  صمد پھول مامدی،  مبارک شیخ،  اقبال باغبان،  اسلم سید، خلیل الولی،  شکیل قادری،  رفیق خان اورانور کمشنر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا