شری امرناتھ یاترا:800 سو مزدور اور 140 گھوڑے کام پہ مامور

0
0

پہلگام کی طرف یاترا راستوں کی بحالی کا کام شدو مد سے جاری،15جون تک کام ہوگامکمل: بی آر او
یواین آئی

سری نگر؍؍یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جہاں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وہیں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کی طرف یاترا کے راستوں کی بحالی و صفائی کا کام بھی شد ومد سے جاری ہے۔بی آر او حکام کے مطابق یاترا راستوں کی بحالی و ضروری مرمت کا کام مارچ کے وسط سے شروع ہوا ہے جس کو 15 جون سے قبل مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت چندون واڑی سے پوتر گھپا تک کے 32 کلو میٹر طویل راستے کو صاف وبحال کرنے کے لئے 8 سو مزدور اور 140 گھوڑے کام کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق بی آر او کے دائرہ کار میں برف ہٹانا، ٹریک کی کشادگی،فٹ برجوں کی بحالی،ٹوٹی ہوئی دیواروں کی تعمیر نو وغیرہ شامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ بالتل سے پوتر گھپا تک کے ٹریک کی دیکھ بھال اس سے قبل محکمہ تعمیرات عامہ جموں و کشمیر نے کی تھی اور چندن واری سے پوتر گھپا تک کی دیکھ بھال پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کی تھی۔یہ دونوں ٹریک پچھلے سال ماہ ستمبر میں دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے لیے بی آر او کے حوالے کیے گئے تھے۔جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔چند روز قبل جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے بالتل اور چندن واڑی کا دورہ کرکے دونوں یاترا راستوں کا معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے شری امرناتھ مندر کی یاترا کی جن میں سے 45 فیصد یاتریوں نے بالتل کے راستے سے جبکہ 55 فیصد پہلگام کے راستے سے یاترا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال 5 لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے۔دریں اثنا صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہیں۔سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ سے وابستہ افسران نے میٹنگوں کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا