این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو طلب کیا

0
0

الہدی ایجوکیشن ٹرسٹ راجوری کی مبینہ فنڈنگ سرگرمیوں کامعاملہ
یواین آئی

سری نگر؍؍قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دارلعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے مہتمم مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ذرائع بتایا کہ این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو راجوری میں الہدی ایجوکیشن ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کی مبینہ فنڈنگ سرگرمیوں میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مولانا قاسمی کو این آئی اے کے سری نگر کے چرچ لین سونہ وار میں واقع دفتر پر طلب کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ موصوف مولانا سری نگر میں این آئی اے کے دفتر پر پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق راجوری میں واقع الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ بعض مالیاتی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے تحقیقات کے دائرے میں آیا ہے۔این آئی اے فی الحال ان سرگرمیوں کی نوعیت اور حد کا پتہ لگانے کے لئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا