شری امرناتھ جی یاترا 2023

0
0

62 روزہ مقدس یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی،رجسٹریشن17اپریل سے
حکومت ہموار، پریشانی سے پاک یاترا کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے: سنہا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍62 دن طویل شری امرناتھ جی یاترا اس سال یکم جولائی کو شروع ہوگی اور یہ 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔مزید یہ کہ شری امرناتھ جی یاترا کے لیے آن لائن اور آف لائن طریقوں سے رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مقدس یاترا اور رجسٹریشن کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہموار اور پریشانی سے پاک یاترا کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔’’پریشانیوں سے پاک یاترا عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور عزت مآب وزیر داخلہ جناب امیت شاہ جی کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ تمام آنے والے عقیدت مندوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو بہترین طبی نگہداشت اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ یاترا کے آغاز سے قبل ٹیلی کام خدمات کو فعال کر دیا جائے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈر محکمے تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ یاترا کے ہموار انعقاد کے لیے قیام و طعام، بجلی، پانی، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا۔یاترا دونوں راستوں – ضلع اننت ناگ کے پہلگام ٹریک اور گاندربل ضلع کے بالتل سے ایک ساتھ شروع ہوگی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو اعلیٰ سطح کی صفائی کو یقینی بنانے اور صفائی ستھرائی اور کچرے کے انتظام کے لیے ضروری مداخلت کرنے کی بھی ہدایت دی۔شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے لیے صبح اور شام کی آرتی (دعا) کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کو بھی قابل بنائے گا۔ شری امرناتھ جی یاترا کی ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب کرایا گیا ہے تاکہ یاترا، موسم کے بارے میں حقیقی وقت میں معلومات حاصل کی جا سکیں اور آن لائن کئی خدمات حاصل کر سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر کی زیر صدارت SASB کی 44ویں میٹنگ کے دوران، اراکین اور عہدیداروں نے شری امرناتھ جی یاترا-2023 کے مختلف پہلوؤں ، بشمول رجسٹریشن، ہیلی کاپٹر خدمات کی فراہمی، خدمات فراہم کرنے والے، کیمپ، لنگر اور یاتریوں کے لیے انشورنس کورکا جائزہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا