ادھم پور کے بینی سنگم میں فٹ برج گرنے سے 62افراد زخمی

0
0

ڈی سی کریتکا جیوتسنا نے ضلع اسپتال ادھم پور میں زخمیوں سے ملاقات کی،بہترعلاج ومعالجے کی تلقین
نریندرسنگھ ٹھاکر

اودھمپور؍؍جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بینی سنگم علاقے میں بیساکھی کے تہوار کے سلسلے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد خوشیاں منا رہے تھے کہ اسی اثنا میں فٹ برج گرنے کے باعث 62 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بینی سنگم کے بین گائوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک فٹ برج گرنے سے اس کے نیچے62 افراد آئے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی رضا کار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ ملبے کے نیچے مزید افراد ہو سکتے ہیں۔دریں اثنا ایس ایس پی ادھم پور ڈاکٹر ونود نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اورامدادی کارروائی شروع کی ہے۔ڈپٹی کمشنر، کریتکا جیوتسنا نے چنانی بلاک میں بینی سنگم فٹ پل کے گرنے سے زخمی ہونے والوں کو فراہم کی جارہی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے آج ضلع اسپتال ادھم پور کا دورہ کیا۔یہ واقعہ بیساکھی میلے کے دوران ایک پرہجوم اجتماع کے دوران پیش آیا۔ ڈی سی نے زخمیوں سے بات چیت کی اور ہسپتال حکام کو متاثرین کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کی نگرانی کر رہی ہے۔ کل 62 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 25 کو ضلع اسپتال منتقل کیا گیا اور 5 شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال جموں ریفر کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا