شراب گھوٹالہ: ای ڈی نے سابق آئی اے ایس ٹوٹیجا کو گرفتار کرلیا

0
66

یواین آئی

رائے پور؍؍انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے(رٹائرڈ) افسر انل ٹوٹیجا کو اتوار کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھتیس گڑھ کے مشہور شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کر لیا۔سابق آئی اے ایس انل ٹوٹیجا اور ان کے بیٹے یش ٹوٹیجا شراب گھوٹالہ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اے سی بی-ای او ڈبلیو دفتر پہنچے تھے جہاں مسٹر ٹوٹیجا کو گرفتارکرلیا۔
دراصل، کچھ دن پہلے ای ڈی نے شراب گھوٹالہ معاملے میں ایک نئی ایف آئی آر درج کی تھی۔ مسٹر ٹوٹیجا اور ان کے بیٹے کو سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ چھتیس گڑھ میں، ای ڈی نے شراب گھوٹالہ کی نئے سرے سے جانچ کے لیے یہ نیا معاملہ درج کیا ہے۔
مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی نیای سی آئی آر درج کی ہے جو کہ ایف آئی آر کی طرح ہے۔ یہ چھتیس گڑھ پولیس کی طرف سے 17 جنوری کو درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ اس میں 70 لوگوں کا نام لیا گیا ہے، جن میں کانگریس کے کئی لیڈر، نوکرشاہ اور تاجر شامل ہیں، جن میں مسٹر انل ٹوٹیجا اور ان کے بیٹے یش ٹوٹیجا شامل ہیں۔
گزشتہ پیر کو عدالت عظمیٰ نے چھتیس گڑھ شراب گھوٹالے سے متعلق معاملے میں ملزمین کو بڑی راحت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو منسوخ کردیا اور کہا کہ شکایت انکم ٹیکس ایکٹ کے جرم پر مبنی ہے، لیکن یہ پی ایم ایل اے کے مطابق شیڈول جرم نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ نوٹس لینے سے پہلے خصوصی عدالت کو اس سوال پر غور کرنا ہوگا کہ آیا پی ایم ایل اے کے سیکشن 3 کے تحت کوئی جرم ثابت ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا