شراب مافیا کی جموں و کشمیر میں شراب کی دکانوں پر کھلے عام لوٹ مار: ساہنی

0
46

کہاکروڑوں کی غیر قانونی وصولی کے پیچھے کون سی نادیدہ سپر پاور ہے
لازوال ڈیسک
جموں// جموں کشمیر میں شراب مافیا کی طرف سے جاری کھلم کھلا بھتہ خوری اور ایکسائز اور پولس انتظامیہ کے خاموش تماشائی رویہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بھتہ خوری اور بڑا گھپلہ ایک دوسرے کی ملی بھگت سے کیا جا رہا ہے،ان باتوں کا اظہار شیو سینا (یو بی ٹی) جموں کشمیر یونٹ کے سربراہ منیش ساہنی نے کیا۔وہیں اس سلسلہ میں جموں پریس کلب میں آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے شراب فروش ایم آر پی سے زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ساہنی نے کہا کہ ہر سیل پر 10-50 روپے اضافی وصول کر کے روزانہ لاکھوں روپے اور ماہانہ کروڑوں روپے کی ناجائز وصولی کس نادیدہ طاقت کے زور پر ہو رہی ہے اور کس کے کھاتے میں جا رہی ہے، یہ گہرائی سے تحقیقات کا معاملہ ہے۔ .
وہیںساہنی نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر 40,000 روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کرنے اور لائسنس کی منسوخی کے انتظامات کے باوجود یہ غیر قانونی وصولی بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس، محکمہ ایکسائز اور میڈیا والوں کی طرف سے درجنوں شکایات کے باوجود غیر قانونی وصولی کے ریاکٹ میں ملوث کسی بھی شراب فروش کا لائسنس منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گھپلہ متعلقہ محکموں کے چند بدعنوان اہلکاروں کی ملی بھگت سے کیا جا رہا ہے۔
ساہنی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ہمیشہ بدعنوانی سے پاک انتظامیہ اور ایماندار افسران کی تعیناتی کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن محکمہ آبکاری اور پولیس کے کچھ اہلکار شراب کی فروخت پر غیر قانونی وصولی کو نظر انداز کرتے ہوئے مذکورہ دعووں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ساہنی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکریٹری سے مکمل تحقیقات کے ساتھ اس گھوٹالے کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساہنی نے عوام سے ایم آر پی سے زیادہ ادائیگی نہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ساہنی نے مذہبی مقامات اور تعلیمی اداروں کے قریب شراب کی دکانوں کو بند کرنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری وکاس بخشی، نائب صدر بلونت سنگھ، صدر کامگھر راج سنگھ، سکریٹری راکیش ہانڈا موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا