شاہ محمد تانرے نے فتح پور کے ڈنہ جکڑاں کا کیا دورہ

0
0

کہا ڈگری کالج منڈی کے قیام سے نوجوانوں کو روشن مستقبل سنوارنے میں مدد ملے گی
لازوال ڈیسک
پونچھایم۔ایل۔اے پونچھ شاہ محمد تانترے نے فتح پُور سیکٹر کی دُور دراز پنچایت ڈنہ دحکڑاں کا دورہ کر کے وہاں عوام کے ایک جمِ غفیر سے خطاب کیا۔ اس دوران عوام کی ایک کثیر تعداد نے مُختلف سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پی۔ڈی۔پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ عوام کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے گزشتہ تین سالوں میں ایم۔ایل۔اے موصوف کی کارکردگی کو دیکھ کر اور اُن سے متاثر ہو کر یہ قدم اُٹھایا ہے۔ اس موقع پر تانترے نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے اُنہیں منڈی میں کالج کی منظوری پر مبارک باد پیش کی اور یہ یقین ظاہر کیا کہ اس سے نوجوانوں کو روشن مستقبل سنوارنے میں مدد ملے گی۔ ایم۔ایل۔اے موصوف نے منڈی میں ڈگری کالج کی منظوری کے لئے وزیرِ اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی، وزیرِ تعلیم سیّد الطاف بُخاری اور نائب صدر پی۔ڈی۔پی سرتاج مدنی کا شُکریہ ادا کیا۔ تانترے نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مُستقبل قریب میں پونچھ کے طَلَباءو عوام کو کلسٹر یونیورسٹی کا تحفہ بھی مِلے گا۔ موصوف نے ریاست کے نوجوانوں بالخصوص وادی کے نوجونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بہتر مُستقبل کے لئے ہڑتالوں وغیرہ سے پرہیز کریں۔ تانترے نے کہا کہ پُوری دُنیا کو مُلکِ ہندوستان کی کورٹ کچہری پر ناز ہے اس لئے وہ اس بات کا یقین رکھیں کہ کٹھوعہ کی آٹھ سالہ معصوم کو عدالت سے ضرور انصاف مِلے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ معصوم کے معاملے میں عوام نے بلا لحاظ مذہب و ملت، رنگ ونسل یک زبان ہو کر انصاف کی مانگ کی جس سے کشمیر اور بھارت کے درمیان دُوریاں نزدیکیوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ موصوف نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات اُٹھائے جس سے یہ لگے کہ ریاستی نوجوانوں سے مُلک کو ہمدردی بھی ہے اور اعتماد بھی۔اس موقع پرتانترے نے پارٹی میں شامل ہوئے افراد کاخیر مقدم کیا۔ اس دﺅرہ میں اُن کے ہمراہ بلاک صدر ساتھرہ خورشید کرمانی، بلاک صدرایس۔ٹی سیل چوہدری غُلام حُسین خان، پی۔ڈی۔پی نائب صدر تسلیم خان اور نائب صدر کھنیتر بلاک غُلام رسول تانترے بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا