شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 100 کروڑ کلب میں ہوئی شامل

0
0

ممبئی، //بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔پٹھان اور جوان کے بعد ’ڈنکی‘ شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ہے۔’ڈنکی‘ راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ ڈنکی کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ڈنکی نے چار دنوں میں ملکی باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔فلم ڈنکی نے دنیا بھر میں 170 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔
ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا