سی بی سی ریجنل دفتر، جموں میںسوچھتا پکھواڑا2024 منایا گیا

0
0

پکھواڑے کے دوران لوگوں کو اپنے ارد گرد صفائی اور حفظان صحت کی ذمہ داری اٹھانے کی ترغیب دی جائے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پریس انفارمیشن بیورو اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت کے علاقائی دفتر جموںمیں سوچھتا پر ایک حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئیجہاں علاقائی دفتر میں سوچھتا پکھواڑا2024 منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو اپنے اردگرد کی صفائی اور حفظان صحت کی ذمہ داری لینے کی ترغیب دینا تھا۔واضح رہے سوچھتا پکھواڑا 16 سے 31 جنوری 2024 تک منایا جائے گا تاکہ عوام میں سوچھتا کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا جا سکے اورانہیں سوچھ بھارت ابھیان مہم میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔یاد رہے یہ تقریب ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول بنانے اور ہندوستان کو رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔اس موقع پرسی بی سی اور پی آئی بی کے تمام افسران/ اہلکاروں نے عہد کیا ہے کہ وہ بیداری پیدا کریں گے اور لوگوں کو اپنے ارد گرد صفائی اور حفظان صحت کی ذمہ داری اٹھانے کی ترغیب دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا