مختصر عرصے میں 83 کٹر نارکو سمگلر گرفتارکئے گئے: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ایس ایس پی سانبہ بینم توش کی رہنمائی میں، پولیس نے انسداد ہیروئن کے محاذ پر آج بڑی کامیابی حاصل کی جہاں تین سخت ہیروئن سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ‘دیسی کٹہ’، ہیروئن اور نقدی برآمد کی۔وہیںگرفتار ہیروئن سپلائی کرنے والوں کی شناخت عبدالحبیب عرف بیم ولد مو دین ساکنہ نانکے چک، بڈھیری، سانبہ، بشارت علی عرف بشو ولد رحیم علی ساکنہ باریاں سپوال اور محمد صابر عرف پلو ولد شب علی ساکنہباریاں سپوال کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس نے ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔اس ضمن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ نے کہا کہ سانبہ پولیس نے مختصر وقت میں مجموعی طور پر 83 سخت منشیات کے سمگلروں اور سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے تحت سخت ممکنہ کارروائی کی جا رہی ہے۔