لازوال ڈیسک
بسنت گڑھ؍؍ڈپٹی کمشنر، اودھم پور، محترمہ سلونی رائے نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، بسنت گڑھ، ضلع ادھم پور میں سیوا، سوشاسن اور غریب کلیانپرتین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔واضح رہے تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا انعقاد سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، ادھم پور، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔اس موقع پرسب ڈویژنل مجسٹریٹ بسنت گڑھ، واحد منہاس جو افتتاحی تقریب کے دوران بھی موجود تھے، نے کہا کہ حکومت ہند کی تقریباً تمام فلاحی اسکیمیں ضلع ادھم پور کے ایک دور افتادہ علاقے بسنت گڑھ میں لاگو کی گئی ہیںاورحکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ اسکیموں کے فائدے قطار میں کھڑے آخری آدمی تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید کہا، یہ ہندوستان کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے، خاص طور پر طلبائ، اس قوم کا مستقبل، جو اس بات کو یقینی بنائے کہ حکومت ہند کی اسکیموں، پالیسیوں اور پروگراموں سے متعلق اہم معلومات ان کے خاندانوں اور سماج تک پہنچیں۔وہیںخورشید یوسف، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، ادھم پور نے کہا کہ حکومت ہند مواصلاتی خلاء کو ختم کرنے کے لیے ثابت قدم ہے اور ان ملٹی میڈیا نمائشوں کا انعقاد خاص طور پر دور دراز علاقوں میں لوگوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کرتی ہے تاکہ دور دراز کے علاقہ جات میں سرکاری اسکیموں کی افادیت پہنچ سکے ۔